چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے توہین مذہب کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور قاسم سوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ ابھی جو مقدمات ہوئے ہیں ان میں کیا ہوا؟ اس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں پتا ہی نہیں کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔
وکیل کے جواب پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دے دیں، میں سیکرٹری داخلہ کی طرف سے رپورٹ پیش کردیتا ہوں۔
بعد ازاں عدالت نےفواد چودھری اور قاسم سوری سمیت دیگر کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 28 جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔