رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل سے پہلے قاتلوں نے اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ قاتل گروہ نے سلمان خان کو سائیکلنگ کے دوران گولیاں مارنا تھیں مگر جب انہوں نے دیکھا کہ گھر سے نکلتے ہی سائیکل پر سوار سلمان خان کے پیچھے اور اگے گاڑیوں میں سوار سادہ لباس پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور ہیں تو انہوں نے منصوبہ ترک کردیا۔
منصوبے کے مطابق شارپ شوٹر نے ایک ہاکی اسٹک میں مہارت سے چھپائی گئی چھوٹے بور کی گن کے ذریعے اداکار سلمان خان پر گولیاں برسانا تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا انکشاف اس وقت ہوا جب سدھو موسے والا قتل کی تحقیقات کے دوران گرفتاریاں کی گئیں۔ گرفتار شدہ ایک فرد نے جس نے سدھو موسے والا کی ریکی کی تھی اس نے ہی اداکار سلمان خان کی ریکی بھی کی تھی اور اسی ملزم نے یہ سب انکشافات کئے ہیں۔