ماہیما چودھری خطرناک مرض میں مبتلا

Jun 10, 2022 | 14:25 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: 49 سالہ مشہور بھارتی فلم 'پردیس' کی اداکارہ "ماہیما چوہدری" بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔
اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام پراداکارہ ماہیما چوہدری کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہو ئے۔ ماہیما چوہدری کو بریسٹ کینسر ہونے کی اطلاع دی۔ انوپم کھیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہو ئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ ان کی طرف سے اپنے مداحوں کو اس خبر کا انکشاف کریں۔
انوپم کھیرنے ویڈیوبتایا کہ، "میں نے ماہیما چوہدری کو اپنی 525 ویں فلم 'دی سگنیچر' میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ایک ماہ قبل امریکا کال کی اور گفتگو کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ اسے چھاتی کا کینسر ہے۔
ویڈیو میں مہیما نے کہا کہ انوپم نے انہیں اپنی فلم کرنے کے لیے بلایا جب وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ویب شوز اور فلمیں کرنے کے لیے کالز موصول ہو رہی ہیں لیکن وہ ہاں نہیں کہہ سکتیں کیونکہ ان کے بال نہیں تھے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ "مجھے کینسر کی کوئی علامت نہیں تھی اور اس کی تشخیص میرے معمول کے چیک اپ میں ہوئی تھی۔
مزیدخبریں