ڈرامہ ان کے باہمی دوست قاسم علی مرید ڈائریکٹ کریں گے۔ ابھی تک، آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں لیکن صرف اس کا نام بتایا گیا ہے۔
2020 کے آخر میں افواہیں سامنے آئیں کہ عروہ اور فرحان میں طلاق ہو رہی ہے ۔ افواہوں کے باوجود ان دونوں میں سے کسی نے بھی طلاق کی افواہوں کی تصدیق یا تردید کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ لیکن حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک بڑی خبر گردش کر رہی ہیں کہ یہ جوڑا دوبارہ ایک ساتھ آ گیا ہے۔ شائقین اس خوبصورت جوڑی کے پیچ اپ کے بارے میں واقعی پرجوش ہیں۔