عامر لیاقت کے انتقال پر دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کا ردعمل بھی آگیا

Jun 10, 2022 | 14:01 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: پاکستان کے نامور میزبان، مقرر و نعت خواں اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر ان کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کےاظہار تعزیت کی ہے۔
سیدہ دانیہ شاہ کے بعد عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے سابق شوہر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
طوبیٰ انور کا لکھنا ہے کہ ’اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کریں۔‘

مزیدخبریں