رپورٹ کے مطابق بھارت کی برسراقتدار ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ایم ایل اے اروند نمبا والی کی کار سوار بیٹی کو ٹریفک خلاف ورزی پر پولیس اہلکاروں نے روکا تو اس نے بدتمیزی کی تمام حدیں پار کردیں ۔ خاتون نے پولیس اہلکاروں کو ماں بہن کی گالیاں دیں تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ وہ جرمانہ ادا کئے بغیر نہیں جاسکتیں جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی رقم نہیں اور یہ کہ وہ اپنے والد سے کہہ کر انہیں نوکری سے نکلوا دیں گی، معاملے کی نزاکت کودیکھتے ہوئے ان کے ساتھ کارمیں سوار بوائے فرینڈ نے پولیس جرمانے کی آن لائن ادائیگی کرکے جان چھڑوائی۔
ایم ایل اے کی بیٹی کے روئیے کو شہریوں کی جانب سے تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔