یوپی ایس .بیٹریوں کی قیمتیں اندھا دھند بڑھا دی گئیں

یوپی ایس .بیٹریوں کی قیمتیں اندھا دھند بڑھا دی گئیں
ایک نیوز نیوز: بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور بیٹریوں کی طلب میں اضافہ ۔۔ بجٹ سے پہلے ہی قیمتیں 30 سے 40 فیصد بڑھا دی گئی ، کئی جگہوں پر قلت کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اندھا دھند لوڈ شیڈنگ کے باعث بیٹریاں یوپی ایس اور ان کا متعلقہ سامان بلیک مارکیٹ میں بکنے لگا ہے جبکہ بیٹریوں کی قیمت 10 سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ درمیانی بیٹری اور یو پی ایس لگوانے کا خرچ جو گزشتہ سال تک 30 سے 35 ہزار تھا اب 55 سے 60 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔
یادرہے پچھلے سیزن میں کم لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بیٹریاں اور یوپی ایس استعمال نہ ہونے کے باعث پڑے پڑے خراب ہو گئے تھے اور اس سال جب انہیں استعمال کرنے کی نوبت آئی تو بیٹریاں اور دیسی ساختہ یوپی ایس دھڑا دھڑ خراب ہونے لگے جس کےباعث بیٹریوں اور یوپی ایس کی طلب میں اضافہ ہوا اور تاجر حضرات نے قیمتیں بھی اندھا دھند بڑھا دی ہیں جبکہ حکومتی ادارے اور پرائس کنٹرول کمیٹی اس کا نوٹس لینے میں ناکام رہی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف سے بیٹریوں اور یوپی ایس کی فروخت میں ہونے والی لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔