مسلسل بارہویں مہینے ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر سے زائد

Jun 10, 2021 | 15:12 PM

admin
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مسلسل بارہویں مہینے ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئی میں موصول ہونے والی ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی ماہ سے 33.5 فیصد زائد رہیں جبکہ ترسیلات جولائی تا اپریل مالی سال کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ماہانہ اوسط سے زیادہ تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں مئی تک ترسیلات بڑھ کر 26.7 ارب ڈالر ہو گئیں اور رواں مالی سال میں 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زر 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔



مزیدخبریں