ایک نیوز:سات سالہ بچی کی ڈور پھرنے سے موت کا واقعہ اسلام آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزاسلام آبادگلےمیں ڈورپھرنےسےبچی جاں بحق ہوگئی تھی۔جس کامقدمہ درج کروادیاگیا، مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ کےمتن کےمطابق میرا بھائی بمع بیوی بچے کام کے سلسلے میں کمرشل مارکیٹ گیا، برما پل کراس کرتے ہوئے بائیک پر آگے بیٹھی بھتیجی کے گلے پر کوئی تیز دھار چیز لگی، زخمی حالت میں بھائی بچی کو لیکر قریبی ہسپتال گئے لیکن انہوں نے کیس پمز ریفر کر دیا۔
مقدمہ کےمطابق بچی کو پمز لیکر گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، کسی نامعلوم شخص نے تیز دھار چیز سے میری بھتیجی کا گلہ کاٹا ہے، میرا بھائی اور بھابھی ذہنی اذیت میں ہیں۔