لاہور:ٹک شاپ ملازم پرتشددکےکیس میں اہم پیشرفت

Jul 10, 2024 | 23:26 PM

ایک نیوز:لاہورمیں ٹک شاپ ملازم کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےگارڈن ٹاؤن میں ٹک شاپ ملازم پرتشددکےواقعےکے بعد سٹور مالک اور ملازم پر تشدد کرنے والی لڑکیوں نے صلح کر لی ۔

ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ایاز حسین کاکہناہےکہ تشدد کا نشانہ بننے والے یوسف سے پوچھا بھی نہ گیا ۔ یوسف کا تحریری بیان آنے کے بعد مقدمہ خارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دکان مالک نے لڑکیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔ دونوں پارٹیوں نے ایس پی انویسٹیگیشن کے دفتر میں بیٹھ کر صلح کر لی۔
ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کاکہناہےکہ تشدد کا شکار یوسف کے بیان آنے پر مقدمہ کی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی،یوسف نے لڑکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تاحال درخواست نہ دی ہے ۔
تشددکاشکاریوسف نےپولیس کوبیان میں کہاکہ لڑکیوں کو دیکھ کر کوئی کمنٹس نہیں کیے ،اپنے ساتھی ورکر کے ساتھ مذاق کرکے ہنس رہا تھا ، لڑکیوں نے ہنسنے پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر تشدد کیا۔
سٹورمالک نےبیان میں کہاکہ یوسف چھٹی لے کر گاؤں گیا ہے۔

مزیدخبریں