منی لانڈرنگ،دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام ،حکومت نےاتھارٹی قائم کردی

دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام ،حکومت نےاتھارٹی قائم کردی
کیپشن: Prevention of financial support to terrorists, the government has established an authority

ایک نیوز:منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کےمعاملےپروفاقی حکومت نےقومی اتھارٹی قائم کردی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس سروس کے سینئرافسرچودھری احسان صادق کو تین سال کیلئے ڈی جی اے ایم ایل سی ایف ٹی اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت نے قومی اتھارٹی قائم کردی جس کی سربراہی پولیس سروس کے سینئرافسرچودھری احسان صادق کو دی گئی ہے احسان صادق کو تین سال کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چودھری احسان صادق کو ڈی جی اے ایم ایل سی ایف ٹی اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ ڈویژن باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ چودھری احسان صادق 15 جولائی 2024 کو پہلے ڈی جی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
احسان صادق دو روز بعد ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔ وہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اتھارٹی کاچیئرمین سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو بنایا گیا ہے۔