پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبرکوتالے،سنی اتحادکونسل نےاہم فیصلہ کرلیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبرکوتالے،سنی اتحادکونسل نےاہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: The opposition chamber in the Punjab Assembly was locked, the Sunni Union Council took an important decision

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبرکوتالےلگنےپرسنی اتحادکونسل نےسپیکرکودرخواست دینےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل اسمبلی میں ٹینٹ لگا کر چیمبر قائم کرنے کی درخواست دے گی ۔
درخواست کےمتن کےمطابق پنجاب اسمبلی احاطے میں 40 بائے 40 کا ٹینٹ لگانے کی اجازت دی جائے، ٹینٹ کیلئے بجلی کا کنکشن دیا جائے، ٹینٹ چیمبر کیلئے فرنیچر لانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہاگیاکہ 10 افراد پر مشتمل پرائیوٹ عملہ کیلئے پاسز جاری کیے جائیں، 11 معطل اراکین کو ٹینٹ چیمبر میں آنے کیلئے اسمبلی میں داخلے کی اجازت دی جائے،ملک احمد بھچر ،فرخ جاوید مون اور اویس ورک کودرخواست جمع کروائیں گے۔