حکومت نےعوام کوسولرفراہمی کاطریقہ کارواضح کردیا

حکومت نےعوام کوسولرفرہمی کاطریقہ کاواضح کردیا
کیپشن: The government has made the solar system clear to the people

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےعوام کوسولرفراہم کرنےکاطریقہ کارواضح کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بجلی کےبلوں سےپریشان عوام کےلئے پنجاب حکومت نےسولردینےکااعلان کیاتھا۔جس بنیادپرآج پنجاب گورنمنٹ نےطریقہ کارواضح کردیا۔

200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر پینل بلکل فری دیے جائیں گے 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو دو لاکھ 25 ہزار روپے قرضہ ملے گا،301 سے 400 یونٹ والوں کو تین لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا،401 سے 500 یونٹ والے صارفین کو 3لاکھ 75 ہزار روپے قرضہ دیا جائے گا۔
یہ قرضہ بینک آف پنجاب سے حاصل کیا جا سکے گا، قرضہ حاصل کرنے کے لیے صارفین کا قومی شناختی کارڈ اور بجلی کا بل بینک میں جمع کروانا لازمی قراردیاگیاہے۔