پولیس جرائم روکنےمیں ناکام،مختلف کرائم کی 443وارداتیں رپورٹ

پولیس جرائم روکنےمیں ناکام،مختلف کرائم کی 443وارداتیں رپورٹ
کیپشن: Police failed to stop crimes, 443 incidents of various crimes were reported

ایک نیوز:پولیس جرائم روکنےمیں ناکام ہوگئی،گزشتہ24گھنٹوں کےدوران شہرمیں مختلف جرائم کی 443وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی کرائم میں بےتحاشااضافہ ہوگیا،پولیس کےناکوں کےباوجودبھی کرائم میں کوئی کمی نہیں آرہی۔

پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 11گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 22افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر48شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر3شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،58موٹرسائیکلیں چوری،  3 کاریں چوری،5دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 293ورداتیں رپورٹ ہوئیں،ناجائز اسلحہ کے30منشیات کے23مقدمات درج کیے گئے ۔آپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں 41اشتہاری اور 38عدالتی مفرور دھر لیے ۔