کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا 

کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا 
کیپشن: Karachi Police released a security plan related to Muharram

ایک نیوز:محرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 17 ہزار 947 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  محرم الحرام کے دوران شہر میں 1049 جلوس برآمد  ہوں گے جبکہ 4ہزار 664 مجالس کا انعقاد ہو گا، کراچی میں مجالس پر 4ہزار 392 ، جلوسوں پر 11ہزار 628 جبکہ انتہائی حساس مقامات امام بارگاہوں پر 1ہزار 927 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام   دیں گے۔ ٹریفک پولیس کے 987 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ 

کراچی پولیس کی جانب سے اپیل  کی گئی ہے کہ شہری اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت صورتحال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔ 

سندھ پولیس  عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔