ایک نیوز: وفاقی حکومت نے فیڈرل ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے،جس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔