پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں آج  کاروبار کا منفی دن رہا 

Jul 10, 2024 | 18:53 PM

ایک نیوز:آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 830 پوائنٹس کم ہوکر 79841 پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1130 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،153 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 241 کے شیئرز میں کمی ہوئی  ،بازار میں آج 49 کروڑ 20لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 21 ارب 95 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپےکم ہوکر 10665 ارب روپے ہے۔  

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا گیا ، جس کے بعدڈالر   278.40 روپے سے بڑھ کر 278.51 روپے پر بند ہوا۔   

مزیدخبریں