مہنگائی پر قابو پا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا  جائے،نواز شریف 

مہنگائی پر قابو پا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا  جائے،نواز شریف 
کیپشن: Relief should be provided to citizens by controlling inflation, Nawaz Sharif

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، انہوں نے اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی، قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔