پنجاب پولیس کی کارروائی،انٹرپول کے ذریعے 4اشتہاری مجرم گرفتار

پنجاب پولیس کی کارروائی،انٹرپول کے ذریعے 4اشتہاری مجرم گرفتار
کیپشن: Action of Punjab Police, 4 advertising criminals arrested by Interpol

ایک نیوز: پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری4 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم امداد حسین 2020 سے شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم تھانہ فیروز والہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔ 
  پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، مسلسل فالو اپ جاری رکھا، سعودی عرب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا ۔
 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا، رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا جائے۔