دوران پروازخاتون نے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

Jul 10, 2024 | 15:21 PM

ویب ڈیسک: چین میں اس وقت ا نوکھا واقعہ پیش آیا جب پہلی مرتبہ جہاز میں سفر کرنیوالی خاتون نے ایک ایسی حرکت کی جس سے طیارے میں دیگر مسافروں کے ہوش اڑگئے۔
چینی فضائی کمپنی کا طیارہ روانگی کیلئےرن وے پر کھڑا تھا کہ ایک مسافر خاتون نے غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا،جیسے ہی ہنگامی دروازہ کھولا گیا جہاز میں بیٹھے مسافروں نے چیخنا شروع کر دیا۔
چین کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چینی خاتون بیت الخلا کی تلاش میں طیارے کے پچھلے حصے کی طرف گئی تھی اور پھر غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول بیٹھی، اسکے نتیجے میں جہاز میں موجود مسافروں میں ہلچل اور افراتفری پیدا ہو گئی جسکے بعد پرواز کو فوری طور پر منسوخ کر کے تمام مسافروں کو طیارے سے نیچے اتار لیا گیا۔
بعد ازاں طیارے کے تمام مسافروں کو ایک ہوٹل میں پہنچایا گیا اور فی کس 55 امریکی ڈالر زر تلافی ادا کیا گیا، دروازہ کھولنے والی چینی خاتون کو بھی اسی ہوٹل منتقل کیا گیا تاکہ مقامی پولیس اس سے پوچھ گچھ کرسکے ۔
خیا ل رہے کہ کسی بھی طیارے کے ماڈل کے اعتبار سے ہنگامی دروازہ متحرک کرنے پر ایک سے 2 لاکھ یوآن خرچہ آتا ہے۔

مزیدخبریں