سونے کی قیمت میں اضافہ 

سونے کی قیمت میں اضافہ 
کیپشن: Increase in the price of gold

ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا،10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔    

دوسری جانب  انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے ریٹ میں5 پیسے کی کمی آئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 35 پیسے ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغازمثبت آغازرہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 900 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔