ایک نیوز: وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار قرارپائے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،کھلاڑیوں کے غیر سنجیدہ رویے کا کوئی نوٹس نہیں لیا،شاہین شاہ آفریدی کا رویہ بھی ورلڈ کپ میں غیر سنجیدہ تھا، شاہین شاہ آفریدی کے غیر سنجیدہ رویے کا مینجمنٹ نے نوٹس نہیں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے ورلڈ کپ سکواڈ میں بعض کھلاڑیوں کی ناجائز طرف داری کی ،چیئرمین پی سی بی کو ملنے والی رپورٹ میں دونوں سلیکٹرز کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے ٹیم سلیکشن میں میرٹ کو نظرانداز کیا،عماد وسیم اور محمد عامر کی واپسی میں بھی دونوں سلیکٹرز نے کردار ادا کیا، ورلڈ کپ سکواڈ کا انتخاب میرٹ پر نہ ہونے کی بنا پر ٹیم کی ایونٹ میں پرفارمنس مایوس کن رہی۔
وہاب ریاض کا ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی سینئر منیجر کا عہدہ بھی ختم ہو گیا، وہاب ریاض اور عبدا لر ز ا ق اس وقت انگلینڈ میں چیمپیینز لیجنڈ ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی کی پی سی ہیڈ کوارٹر آمد ہوئی ہے، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ان کے ساتھ تھے، کوچز نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سلیکٹر اسد شفیق، محمد یوسف اور بلال افضل بھی موجود تھے،ملاقات میں کرکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔