ایک نیوز: پاکستانی سفارتی اور آفیشل پاسپورٹس پر ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے ویزا لگوانے کا معاملہ ،متحدہ عرب امارات حکومت کا حکومت پاکستان کو مراسلہ بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیر، معاونین، وفاقی سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوا دیا ،وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے دفاتر میں بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے ویزا پراسیس کروانے والے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹس پر امارات میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا،پریشانی سے بچنے کے لیے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹس پر ویزا صرف یو اے ای سفارت خانے یا قونصلیٹ سے پراسیس کرایا جائے، ٹریول ایجنٹوں سے ویزا پروسیس کروانا مشکلات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔