ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے شفاف الیکشن کے علاو ہ کوئی راستہ نہیں ہے، 2021میں ملک کا قرضہ 2.8ٹریلین تھا، 4سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے، جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اسکا 10 ہزار بل آتا ہے،ساری ایلیٹ کے پیسے باہر پڑے ہیں، موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے،کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا، الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو ،جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے،مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہو،کانگریس کہہ رہی ہے پاکستان میں فراڈ الیکشن ہوئے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو دبانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔