وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوروں کو  1224فلیٹس  بلا قیمت دینے کا اعلان 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدوروں کیلئے 1224فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان
کیپشن: Punjab Chief Minister's announcement to give 1224 flats free of cost to laborers

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیز میں مزدوروں کیلئے ایک ہزار 224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلیٹی پراجیکٹس کا جائزہ  لیا گیا، محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم  دیا گیا ۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان  کیا ہے، انھوں نے لیبر کیلئے 6ارب روپے کی واجبات الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہےجبکہ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے ورکرز کو ڈیتھ اور میرج ادا نہیں کی گئی تھی ۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے 2 ہوسٹل بنانے کی منظوری دی گئی ہے،شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی ۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے،پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے،سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کے کم از کم اجرت نافذ کی جائے ،ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے ،ڈومیسٹک ورکرز پر لیر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے،ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سینیٹری  سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنایا جائےگا۔ 

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس فیصل ایوب،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری لیبر، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال  سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔