بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالربھیجے؟تفصیلات جاری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالربھیجے؟تفصیلات جاری
کیپشن: How many billions of dollars have been sent by Pakistanis living abroad? Details continue

ایک نیوز: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2024 میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2024 میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جون میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں، مالی سال 2024 میں ورکرز ترسیلات 30.3 ارب ڈالر رہیں، ورکرز ترسیلات مالی سال 2023 کے مقابلے میں 10.7فیصد زائد رہیں۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالی سال 2023 کی ورکرز ترسیلات 27.3 ارب ڈالر تھیں، سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.42 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجیں، متحدہ عرب امارات سے مالی سال 2024 میں 5.53 ارب ڈالرکی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ 
اس کے علاوہ برطانیہ سے 4.52 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں، امریکا سے 3.53 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے ورکرز ترسیلات 3.53 ارب ڈالرپاکستان آئیں۔ 
سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ دیگر ملکوں سے 5.76 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔