ایک نیوز:لوات وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی مسافر جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں جیپ دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔
حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے ،ریسکیو اہلکار کے مطابق مسافر جیپ میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔
مرنیوالوں کی ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے، بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔