لاہور:مختلف حادثات میں 2نوجوان جاں بحق

مختلف حادثات میں 2نوجوان جاں بحق
کیپشن: 2 youths died in different accidents

ایک نیوز: لاہور کے علاقے رائے ونڈ اور چوہنگ میں دو مختلف حادثوں میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، رائے ونڈ کے علاقے میں 32 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ،لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ چوہنگ منڈی شاہ پور کانجرہ کے قریب ملتان روڈ پر تیز رفتار کار نے نوجوان کو کچل ڈالا، نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
 متوفی کی شناخت 30 سالہ سرفراز علی کے نام سے ہوئی، ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔