ویب ڈیسک: انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے ریٹ میں5 پیسے کی کمی آئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 35 پیسے ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغازمثبت آغازرہا، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 900 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔