آج نیٹوپہلے سے زیادہ طاقتورہے:صدر جوبائیڈن 

Jul 10, 2024 | 10:15 AM

ایک نیوز:امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ تقریر اسی مقام پر ہورہی ہے جہاں 75 سال قبل معاہدہ ہوا تھا،آج نیٹوپہلے سے زیادہ طاقتورہے،32ممالک مضبوط ہیں، یوکرین ایک آزاد ملک ہے اور آزاد ہی رہے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاکہ روس کبھی یوکرین جنگ میں فتح حاصل نہیں کرپائے گا،23ممالک دفاعی اخراجات پر جی ڈی پی کا 2فیصد خرچ کر رہے ہیں،یہ اتحاد آمروں کو اقتدار پر قبضہ کرنے سے روکنے کیلئے پرعزم ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ نیٹو کا کردار بنیادی طور پر جمہوری ہے اور ہمیشہ رہے گا،تاریخ کا یہ لمحہ ہماری اجتماعی طاقت کا مطالبہ کرتا ہے،پیوٹن یوکرین کی جمہوریت کو ختم کرنے کے سوا کچھ نہیں چاہتے۔

مزیدخبریں