برطانوی نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حلف اٹھا لیا 

Jul 10, 2024 | 09:52 AM

ایک نیوز: برطانوی وزیراعظم نے حلف اٹھالیا،نومنتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور نئے ایم پیز نے حلف اٹھالیا، کیئر اسٹارمر اور 650ایم پیز اور انکی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سرلنڈسے ہوئل دوبارہ ہائوس آف کامنز کے سپیکر منتخب ہو گئے،: حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں،نومنتخب برطانوی وزیر شبانہ محمود نے بھی حلف اٹھا لیا۔
افضل خان،عمران حسین،راجہ یاسین اور ناز شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے،سپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کرکے حلف اٹھایا ، ایم پیز نے با دشاہ اور انکے ورثا اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

مزیدخبریں