دہشت گردی کے معاملے پر پورے خطے میں خدشات ہیں: میجر جنرل پیٹرک رائیڈر

دہشت گردی کے معاملے پر پورے خطے میں خدشات ہیں: میجر جنرل پیٹرک رائیڈر
کیپشن: There are concerns across the region on the issue of terrorism: Major General Patrick Ryder

ایک نیوز:ترجمان پینٹاگان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی فیصلوں پر کوئی بات نہیں کرونگا، دہشت گردی کے معاملے پر پورے خطے میں خدشات ہیں۔
ترجمان پینٹاگان کے مطابق ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خودمختار فیصلوں سے ہے، پاکستان کس طرح اپنی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے،یہ ان کا فیصلہ ہے، پاکستان کس طرح ملکی سکیورٹی معاملات حل کرتا ہے،یہ انکا فیصلہ ہے،ہمارے پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈرنے کہا کہ پاکستان کیساتھ ملکر انسداد دہشتگردی پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے،علاقائی دہشتگردی کوروکنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرینگے، پاکستان کیساتھ ممکنہ انٹیلی جنس آپریشن پر بات نہیں کرونگا۔