ایک نیوز:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی میں سرجری شروع کردی گئی۔وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا گیا جبکہ باقی ممبران محمد یوسف اور اسعد شفیق کو تاحال برقرار رکھا گیا ہے۔آئندہ چند روز میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ میں سرجری کا آغاز کردیا۔پہلے مرحلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کردیا گیا ہے۔دونوں کو میگا ایونٹ کےلئے قومی ٹیم کی غلط سلیکشن کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں بھی سابق کرکٹرز نے سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آئندہ چند دنوں میں پی سی بی میں مزید تبدیلیاں متوقع
ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر دو اراکین محمد یوسف اور اسد شفیق تاحال برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی سینئرمنیجر کی پوسٹ بھی خطرے میں ہے۔