ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد کیا گیا پہلی مرتبہ آٹے کے نرخ مقرر کرنے پر صوبائی کابینہ کا وزیراعلی مریم نوازکو خرج تحسین پیش کیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 500یونٹ تک خرچ کرنے والے 45لاکھ صارفین کے لئے سولر سسٹم لا رہے ہیں۔ بجلی کے بل بڑھنے کی وجہ سے عوام میں بے چینی ہے، اپنی ٹیم سے مل کر اس کاحل تلاش کیا ۔
مریم نواز نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سوشل اکنامک رجسٹری کام شروع کررہی ہے پروٹیکٹڈ صارفین کے لئے ٹیکس واپس لینا خوش آئند امر ہے گندم نہ خریدنے کے باوجود آٹے کے نرخ کنٹرول کرنا آسان امر نہیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ آٹے کے نرخ 200روپے بڑھنے پر اپنی ٹیم کو فورا بلا لیاآٹا سستا رکھنے کے لئے مانیٹرنگ اور عملدرآمدضروری امر ہے فوڈ منسٹر 16گھنٹے بنیادی اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول کرنے پر صرف کریں۔
کابینہ اجلاس میں قرآن مجید کے معیاری نسخے کے بارے میں نوٹیفکیشن کے اجراء کی منظوری دی گئی ایم ڈی کیٹ 2024 کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری اور سرکاری کالجوں میں ڈویژنل ڈائریکٹرز آف ایجوکیشن (کالجز) اور پرنسپلز کی تقرری اورپوسٹنگ کے نئے طریقہ کا ر کی منظوری دی گئی جبکہ فارمیسی ایکٹ 1967 کے تحت دو سالہ فارمیسی اسسٹنٹ کورس (فارمیسی اپرنٹس کی رجسٹریشن) کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےبوائلرز اور پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری،غیر معیاری تیل استعمال نہیں کیاجاسکے گا پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی قانون و پارلیمانی امور کے محکمہ میں مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری جبکہ حکومت پنجاب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پنجاب پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور سپرنٹنڈنٹس سروس رولز 2020 میں ترامیم کی منظوری جبکہ سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز رولز 2013 میں ترامیم کی منظوری اورانٹرنل اکاؤنٹ بیلٹی برانچ میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران بھی ترقی کے حقدار ہوں گے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھانے کی منظوری اور پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے موجودہ صدر کااستعفیٰ منظور،ادارے کے عبوری اور مستقل صدر کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ۔
صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کاسولردینےکااعلان
Jul 10, 2024 | 00:52 AM