ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگ رہا ہے،صدرآصف زرداری

Jul 10, 2024 | 00:42 AM

ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا پاکستان سب کا سانجھا ہے ملک چلانے کے لئے صرف فنانس پالیسی نہیں اور بھی چیزیں درکار ہوتی ہیں ہمارے کچھ دوستوں کو ایگریکلچر  پالیسی سمجھنے کی ضرورت ہے ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگ رہا ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری   نے لاہور میں وارث میر کی برسی کے موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کردار کشی کی گئی جس سے مقابلہ کیا ملک چلانے کے لئے صرف فنانس پالیسی نہیں اور بھی چیزیں درکار ہوتی ہیں ہمارے کچھ دوستوں کو ایگریکلچر  پالیسی سمجھنے کی ضرورت ہے ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگ رہاہے اب  کسان بھی  اپنی انکم میں سے ہی کچھ حصہ ٹیکس دینا ہے ۔

آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ  گلبرگ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ  پر آئے ۔صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی صدر آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا چودھری شجاعت حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ملکی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہو گاپاکستان ہم سب کا سانجھا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں  چودھری سالک حسین ، چودھری شافع حسین اور چودھری موسی الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں