چناب نگر:تیزرفتاربس نےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،5جاں بحق

چناب نگر:تیزرفتاربس نےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،5جاں بحق
کیپشن: Chenabnagar: Speeding buses run over motorcyclists, 5 killed

ایک نیوز:چناب نگرکےقریب تیزرفتارمسافربس نےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا،ماں سمت تین بچےاورماموں جاں بحق ہوگئےجبکہ حادثےمیں دومسافرزخمی ہوئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں ماں ،تین بچےاورماموں شامل ہے،جاں بحق ہونےوالوں میں محمدشریف،زاہدہ،ماہنورفاطمہ،ربیعہ فاطمہ اوردانش شامل ہے۔

پولیس کےمطابق مسافر بس چنیوٹ سے براستہ سیال موڑ اسلام آباد جارہی تھی۔حادثےکےبعدڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔