غیر شرعی کام کو قانونی بنانے کیلئے زور لگایا جارہا ہے،خاورمانیکا

 غیر شرعی کام کو قانونی بنانے کیلئے زور لگایا جارہا ہے،خاورمانیکا
کیپشن: Efforts are being made to make illegal work legal, Khavarmanika

ایک نیوز:خاور مانیکا نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کے سامنے پیش ہونے کا موقع ملا ہے، میں آج مظلوم بن کر نہیں آیا ہوں، جو مسائل ہیں اور جو باتیں ہیں اس حوالے سے قوم کو آگاہ کروں گا۔خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ عدت کے 39 دن میں نکاح کے غیر شرعی کام کو قانونی بنانے کیلئے زور لگایا جارہا ہے۔ 
خاور مانیکا نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے کافی حد تک مجھے اور میری فیملی کو نشانہ بنایا، مجھے، میرے بچوں اور فیملی کو سوشل میڈیا پر بہت اچھالا گیا۔انہوں نے کہا کہ جو عدت اور بشریٰ بی بی کیس ہے اس حوالے سے ایک ویڈیو ہے وہ سنانا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد خاور مانیکا نے دوران پریس کانفرنس عدت کے حوالے سے ایک اسلامک ویڈیو چلا دی۔

خاور مانیکا نے کہا کہ اس ویڈیو میں عدت کے بارے میں وہ باتیں ہیں جو ہمارے ملک کے رہنے والوں کو فالو کرنا ہے، جو بھی مسلمان ہیں وہ ان باتوں پر عمل بھی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ اتنی جلدی وہ نکاح کر لیتے وہ بھی صرف 39 دن میں، اگر وہ رُک جاتے تو آج ان کے وکلا کو ایسی صفائیاں دینے کی نوبت نہیں آتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چار مہینے تک یہ کیس چلا ہے لیکن پھر بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈیلے کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کیس کے ملزمان تو پیش ہی نہیں تھے، ایک اڈیالہ جیل میں ہے اور دوسری کی طعبیت ہی ٹھیک نہیں ہو سکی، چار ماہ بعد کیس کا فیصلہ آیا تو ان کے خلاف آیا تھا، کیونکہ کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آیا تو ججز بھی ان کے مطابق غلط تھے۔