مینگورہ میں لینڈ سلائیڈنگ، 4 بچے دب گئے، 2 جاں بحق  

Jul 10, 2023 | 23:21 PM

 ایک نیوز :سوات میں مینگورہ کے علاقے وتکے گل آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 بچے دب گئے۔2موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل و ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا تھا، جس میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں