کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

Jul 10, 2023 | 23:18 PM

ایک نیوز : پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ نائلہ اس ماہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک سر کریں گی۔

براڈ پیک سر کرکے نائلہ پاکستان میں موجود تمام پانچ بلند چوٹیاں سر کرلیں گی۔

نائلہ کیانی پاکستان کی تمام 5 ’ایٹ تھاؤزنڈز‘ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہوں گی۔

واضح رہے کہ 8051 میٹر بلند براڈ پیک دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی ہے۔

نائلہ کیانی پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

نائلہ کیانی رواں ہفتے براڈ پیک کے بیس کیمپ کےلیے روانہ ہوں گی، موسم خراب نہ ہوا تو نائلہ اس ماہ کے آخر میں براڈ پیک سر کرلیں گی۔

نائلہ کیانی گزشتہ دنوں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بنی تھیں۔

مزیدخبریں