فواد چودھری کی اہلیہ کا شہباز گل کو جواب

فواد چودھری کی اہلیہ کا شہباز گل کو جواب
کیپشن: فواد چودھری کی اہلیہ کا شہباز گل کو جواب

ایک نیوز : تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری نے شہبازگل کی ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ داغ دی۔ 
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فوادچودھری اورفردوس عاشق اعوان سمیت 17 لوگوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری نے جواباً شہباز گل کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خود تو فرار ہو ،اور باتیں سنو۔ انہوں نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت  تو کریں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں امریکا میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے رہتے ہیں۔