شوکت مرزیوف بھاری اکثریت سے ازبکستان کے صدر منتخب

Jul 10, 2023 | 22:22 PM

ایک نیوز :شوکت مرزیوف ایک بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ ازبکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔

ازبکستان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 9 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں شوکت مرزیوف نے ابتدائی نتائج کے مطابق 87.1 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ صدارتی انتخاب میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔

ازبکستان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق شوکت مرزیوف کے حریف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارالوگ بیک انویاتوف نے 4.2 فیصد ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار روباخون محمدووا نے 4.43 فیصد اور ایکو پارٹی کے امیدوارعبدالشکورحمزیوف نے 3.74 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔

بھاری اکثریت سے کامیابی ازبک عوام کے شوکت مرزیوف کی قیادت اوروژن پرمکمل اعتماد کی عکاس ہے۔

مزیدخبریں