دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کا 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان 

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کا 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان 
کیپشن: Sheikh Hamdan, Crown Prince of Dubai, announced more than 3 thousand residential plots

ایک نیوز :دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے اماراتی شہریوں کیلئے 3 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کا اعلان کر دیا۔ منصوبے کے تحت اماراتی گھروں کو اگلے 20 سال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔


شیخ حمدان نے کہنا ہے کہ دبئی میونسپلٹی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہریوں میں 3 ہزار 200 رہائشی پلاٹ تقسیم کیے ہیں۔یہ رہائشی منصوبہ 65 ارب درہم کے تاریخی بجٹ کا منصوبہ ہے جسے یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے منظور کیا ہے۔

منصوبے کے تحت اماراتی گھروں کو اگلے 20 سال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔

شیخ حمدان نے ٹوئٹر پر کہا کہ شیخ محمد بن راشد کے وژن کے مطابق شہریوں کو اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنے کیلئے دبئی میونسپلٹی نے 3200 رہائشی پلاٹوں کی تقسیم مکمل کرلی ہے۔