ایک نیوز :چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو مزید ایک سال توسیع دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو ملازمت میں مزید ایک سال توسیع دے دی گئی ہے، اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی منظوری سے توسیع کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی 8 جولائی کو توسیع کی مدت پوری ہو چکی تھی، تاہم اب وہ آئندہ سال جولائی تک اپنے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے کام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور فوری الیکشن انعقاد سے متعلق امور زیر غور آئے، جب کہ صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔