لاہور،آشیانہ روڈ پرچھت گرنےسے1شخص جاں بحق،5زخمی

Jul 10, 2023 | 20:07 PM

ایک نیوز :لاہور کے علاقے نشترکالونی آشیانہ روڈ نزد کمبائنڈ فیکٹری میں ٹی آر گاڈر کی چھت گرنے سے1شخص جاں بحق،5افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری پہنچ کر ملبے تلے دبے 6افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،5کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں