پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے عون چودھری کی درخواست پر اعتراضات عائد

Jul 10, 2023 | 18:58 PM

ایک نیوز : تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے لیے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری کی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کردی۔
گزشتہ دنوں عون چودھری نے پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر اب رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عون چوہدری کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ان کی درخواست میں واضح نہیں کہ جماعت پرپابندی 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے؟۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عون چودھری کی درخواست میں واضح نہیں کہ پی ٹی آئی پرپابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے اور انہوں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم اور وزیردفاع کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔
خیال رہے کہ عون چودھری نے پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی تھی۔

مزیدخبریں