شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کو ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ،مونس الٰہی نے روک دیا

پرویزالٰہی سے جیل میں شجاعت حسین کی 1گھنٹہ طویل ملاقات
کیپشن: Shujaat Hussain's 1-hour long meeting with Parvez Elahi in jail

ایک نیوز :سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات کے دوران ایک بارپھر پی ٹی آئی چھوڑنے کامشورہ دیا مگر مونس الٰہی نے کہا اپنے موقف پر ڈٹے رہیں۔

ق لیگ کے ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی سے عید کے بعد اب تیسری ملاقات کی۔سربراہ ق لیگ نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی۔ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا مونس الٰہی نے مجھے کہاں پھنسا دیا۔پرویز الٰہی پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار،مونس الٰہی نہیں مان رہے۔
پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ خاندانی معاملات کی وجہ سے مونس الٰہی ہی اعلان کریں تو بہتر ہے۔چودھری شجاعت حسین کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران مونس الٰہی سے فون پر لندن رابطے کی کوشش ،مونس الٰہی نے فون نہیں اٹھایا۔
ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کا بعد میں پیغام آیا کہ اپنے موقف پر قائم رہیں۔

لاہورہائیکورٹ میں پیشی سے قبل چودھری پرویز الٰہی سے جیل میں سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے1گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ملاقات کےدوران شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے خیریت دریافت کی۔ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ،سابق وزیراعلیٰ نے شجاعت حسین کو اپنی خرابی صحت کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔