جو پگڑیا اچھالتے تھے آج وہی کہہ رہے ہیں نوازشریف اچھاآدمی ہے ، مریم اورنگزیب

Jul 10, 2023 | 18:15 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل تک جو عمران نیازی کے کہنے پر پگڑیا اچھالتے تھے آج وہی کہہ رہے ہیں نوازشریف اچھاآدمی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جسے یہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کہتے ہیں اسکا آجکل ترجمان کوئی نہیں ہے انکا ترجمان انکا ٹوئٹر ہینڈل بنا ہوا ہے کوئی شخص اپنا چہرہ اس فراڈ ٹولے کو اس سازشی ٹولے اور فتنے کو نہیں دینا چاہتا.

ان کا کہناتھا کہ کل تک جو عمران نیازی کے کہنے پہ دوسروں کو چور کہتے تھے آج وہی مکروہ چہرے وہی لوگ جو لوگوں کی تضحیک کرتے تھے الزامات لگاتے تھے پگڑیاں اچھالتے تھے وہ آج کہتے ہیں نوازشریف بہت اچھا آدمی تھا ملک کی تباہی کا ذمہ دار جنرل باجوہ ہے.

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران نیازی تم پاکستان کی سیاست میں وہ واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے اور تمہیں اس کا پتہ ہے اسی لیے بالٹی اور ڈبہ سر پہ رکھ کے عدالت آتے ہو 2014 سے فارن فنڈنگ کا جواب اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ تمہیں پتہ ہے کہ تم نے غیرقانونی طور پہ فارن فنڈنگ لی ہے.

مزیدخبریں