اچھی خبر ،’’فچ‘‘ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈکرکے ٹرپل سی کردی

 اچھی خبر ،’’فچ‘‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کردیا
کیپشن: Good news, Fitch has upgraded Pakistan's credit rating

ایک نیوز :معیشت کیلئے اچھی خبر ،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر کے ٹرپل سی کر دی۔

پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ایم ایف معاہدے کے سبب پاکستان کی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار  کا کہنا تھاکہ گلوبل ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ اپ گریڈکردی۔فچ نے طویل مدتی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ آئی ڈی آر سےٹرپل سی کردی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ حالیہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب سے یہ ایک اور مثبت خبر ہے، وزیراعظم، حکومتی اتحادیوں، معاشی ٹیم اور قوم کو مبارک ہو۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گے۔