ایک نیوز: لاہور پنجاب پولیس اور یونیورسٹی طلباء کے اشتراک سے بنائی گئی شارٹ فلم "محافظ" کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ ، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ پولیس افسران ، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، سلمان غنی ، سہیل وڑائچ، ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر، معروف ٹک ٹاکرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
یونیورسٹی طلبا اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے بنائی گئی 28 منٹ دورانیہ کی شارٹ فلم "محافظ" پولیس جوانوں کے شب و روز پر مبنی ہے۔ فلم "محافظ" میں فرض شناس پولیس انسپکٹر کی پروفیشنل و ذاتی زندگی کی دشواریوں کی عکاسی کی گئی ہے۔
فلم میں پولیس کیرئیر میں پیش آنے والے مختلف چیلنجز، نشیب و فراز اور فورس کے عزم و حوصلے کو نمایاں کیا گیا ہے۔