ملکی ایئرپورٹ کی نجکاری کا معاملہ: سی اے اے ملازمین سراپا احتجاج

Jul 10, 2023 | 16:31 PM

ایک نیوز: ملکی ائیرپورٹس کی نجکاری کا معاملہ، لاہور ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق نجکاری کیخلاف مظاہرہ سی اے اے اکائی یونین نے کیا۔ مظاہرے میں پاکستان کے تین بڑے اٸیرپورٹس کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سول ایوی ایشن ملازمین نے حکومتی نجکاری منصوبے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

اکائی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرکے ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ، سیکرٹری ایوی ایشن اور منسٹر ایوی ایشن نجکاری کی تفصیلات فراہم کریں۔ 

مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ حکومت اور سی اے اے انتظامیہ نے نجکاری کی تفصیلات فراہم نہ کیں تو تمام ملکی ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن روک دیا جائے گا۔

مزیدخبریں